جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس، ایف آئی اے کا ملوث عناصر کیخلاف کاروائیوں کا آغاز

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے کورونا کے جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری کورونا وائرس کی وبا کی لہر کے دوران ان تمام لوگوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کا آغاز کرنے جا رہا ہے جو کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹس بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ان تمام شہریوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں، اس ضمن میں 41 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے یہ افراد مجرمانہ فعل میں ملوث ہیں اور ملک و قوم کیلئے شرمندگی کا باعث ہیں۔ جو جعلی سرٹیفکیٹس بنا رہے ہیں اور ایسے تمام افراد کے جعلی سرٹیفکیٹس کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور جن لوگوں نے جعلی سرٹیفکیٹس جاری کروائے ہیں ان کو بھی ایف آئی اے طلب کر رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ …