پاکستان اور روس میں گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط

 پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے سلسلے میں اہم پیش رفت۔دونوں ممالک نے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

پاکستان کے سفیر شفقت علی خان اور روس کے وزیر توانائی نے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق ،نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے پرپیش رفت تیز ہوگی، معاہدے کے مطابق ۶۰ روز کے اندر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن قائم کی جائے گی۔

وزارت توانائی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وہ کمپنی پائپ لائن منصوبے پر مکمل عملدرآمد کروائے گی۔معاہدے میں منصوبے کا نام پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں آئل سپلائی چین بیٹھ جانے کا خطرہ، ریفائنریز نے حکومت کو خبردار کردیا

اسلام آباد: اگر درستگی کے اقدامات نہ کیے گئے تو ملک میں ایند ھن سپلائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے