اسلام آباد: وزیر اعظم نے افغانستان کی صورتحال پر حکومتی بیانیے پر اہم اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شرکاء کو افغانستان کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر بریف کریں گے اور افغانستان کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین ہوگا ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری ، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت دیگر وزرا کی شرکت متوقع ہے ۔