تہران:ایران میں صدارتی انتخاب میں ابراہیم رئیسی نے فتح حاصل کرلی ہے ۔ عبدالناصرہمتی، امیر حسین قاضی اور محسن رضائی کو شکست ہوئی ہے۔
جمعہ کی صبح ایران بھر اور133ممالک میں موجود ایرانی سفارتخانوں میں پولنگ ہوئی،ایران میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو بغیر وقفہ ہفتے کی رات 2بجے تک جاری رہی۔
صدارتی انتخاب میں 5 کروڑ 93 لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں نے اپناپیدائشی سرٹیفکیٹ دکھا کر ووٹ ڈالا۔13لاکھ 92ہزار نوجوانوں نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا