عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت علماء کنونشن کا انعقاد

لاہور (کےٹی وی نیوز) :  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام بروز اتوار بعد نماز ظہر نائب امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا خواجہ عزیز احمد کی صدارت میں مرکز ختم نبوت عائشہ مسجد مسلم ٹاؤن لاہور میں تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت علماء کنونشن کا انعقاد کیا گیا.

کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا اللہ وسایا، مرکزی سیکرٹری اطلاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، جنرل سیکریٹری لاہور مولانا علیم الدین شاکر،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا خالد محمود کے علاوہ رابطہ کمیٹی لاہور کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی.

اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر پیر رضوان نفیس کے علاوہ جمیعت علماء اسلام لاہور کے جنرل سیکریٹری مفتی عبدالحفيظ،مولانا اشرف گجر، شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ مولانا یوسف خان، صدر مفتی جامعہ اشرفیہ مفتی عبید ارشد، مولانا عبدالجبار سلفی اور لاہور کے دیگر علماء کرام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی.

اس موقعہ پر شرکاء نے حالیہ دنوں میں یورپی یونین کی طرف سے پیش کردہ قرار داد کی شدید مذمت کی جسمیں حکومت پاکستان سے تحفط ناموس رسالت و ختم نبوت کے قوانین اور 1974 میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے والی آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کنونشن میں شریک علماء نے حالیہ دنوں میں عالمی دباؤ پر توہین رسالت کے ملزمان شگفتہ کوثر اور شفقت ایمینوئل کی رہائی پر بھی سخت تشوش کا اظہار کیا ۔

مقررین نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ قادیانیوں کو پاکستان کے آئین و قانون کا پابند بنائے۔
کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی جانب سے 7 ستمبر کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی.

کنونشن کے اختتام پر مہتمم جامعہ مدنیہ جدید لاہور مولانا سید محمود میاں نے خصوصی دعا کروائی۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …