لاہور: جوہر ٹاون لاہور میں دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ۔ دھماکہ کے باعث گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاون میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔