کیا لارڈ طارق قادیانی کا متوقع دورہ پاکستان صرف برطانیہ پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہے یا کچھ اور ؟

لندن (ویب ڈیسک) : برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشائی امور لارڈ طارق احمد قادیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پاکستان کے متوقع دورے کا ذکر کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ انکے متوقع دورے کا مقصد برطانیہ اور پاکستان کی طرف سے مختلف امور میں مشترکہ کاوشوں جیسا کہ بچیوں کی تعلیم ، تجارتی اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینا ہے۔

یاد رہے کہ لارڈ طارق قادیانی، مرزا غلام قادیانی کے نام نہاد صحابی چوہدری محمد علی بی ٹی کا پوتا ہےاور برطانیہ میں قادیانی جماعت کا نہایت اہم اور متعصب رکن ہے ، لارڈ طارق احمد قادیانی نے برطانیہ میں ہونے والے قادیانی جماعت کے 2014 کےسالانہ جلسے میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” اس وقت پوری دنیا میں اصل اسلام (نعوذ باللہ)صرف احمدیت یعنی قادیانیت ہی ہے’‘۔

لارڈ طارق احمد قادیانی قادیانی جماعت کے سالانہ جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے

لارڈ طارق احمد قادیانی کے متوقع دورے پر ماہرین نے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لارڈ طارق قادیانی ، قادیانی جماعت کے نہایت متعصب رکن ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی برسوں سے اقلیتوں کے نام نہاد حقوق کے حوالے سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازشوں میں ہمیشہ ملوث رہا ہے۔

چیف ایڈیٹر کے ٹی وی نیوز محمد متین خالد کا اس موقع پر کہنا ہے کہ اس وقت جبکہ پاکستان پر یورپی یونین اور قادیانی جماعت کی طرف سے قانون ناموس رسالت ﷺ اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کو ختم کرنے کے لیے شدید دباو ڈالا جا رہا ہے ایسےحالات میں لارڈ طارق قادیانی کا دورہ پاکستان، امتناع قادیانیت آرڈینینس اور دیگر اسلامی قوانین پر کس حد تک اثر انداز ہو سکتا ہے ؟

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …