سینئر صحافی عارف نظامی لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور: سینئر صحافی عارف نظامی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے . وہ کئی ماہ سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ 

معروف صحافی عارف نظامی کی نماز جنازہ میں صحافی ادبی شخصیات سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی ۔ 

ملک کی سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافتی حلقوں نے عارف نظامی کی اچانک رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہر صحافی، مدیر اور سیاسی تجزیہ کار عارف نظامی کی رحلت کا سن کر رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عارف نظامی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے انتقال سے دل سوگوار ہے اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا کرے 

یہ بھی چیک کریں

آئی ایم ایف سے قرض کا حصول، پاکستان نے ایک ارب ڈالر قرض کی باضابطہ درخواست کر دی

اسلام آباد: پاکستان نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے 80کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک …