(لاہور) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے لاہور کے علاقے سبزہ زار میں عوامی فلاح کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا صاحب نے کیا اور شیخ الحدیث مولانا محب النبی صاحب نے دعا کروائی۔

افتتاحی تقریب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لئے جگہ مہیا کرنے والے محمد عابد اور محمد ناصر کے علاوہ مولانا عبدالرحمن ،مولانا عبدالشکور یوسف،حاجی محمد شفیق ،مولانا ظہیر احمد قمر
قاری محمد شفیق ، قاری فضل الرحمن، مولانا انتظار احمد ،مولانا احسان الہی ،مولانا محمد عابد، مولانا شیر احمد،
قاری محمد سعد ،محمد وکیل وٹو،مفتی عبدالجلیل،مولانا عبد اللطیف،حکیم عبدالغفار ثاقب کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور عوامی فلاح کے لئے کی جانے والی اس کاوش کو خوب سراہا۔
اس موقع پر شرکا نے تحفظ ختم نبوت کے کام کو جاری رکھنے کا عہد کیا اور خدمت خلق کے جذبہ کے تحت علاقے میں مزید عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرنے کا بھی ارادہ کیا۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں