کراچی: شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے بھی سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ توہين رسالت ﷺ سنگین جرم ہے لیکن اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں۔
مفتی محمد تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ کسی پر توہین رسالت ﷺ کا سنگین الزام لگاکر سزا دینے کا کوئی جواز نہیں ہے، سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھا کر ملک و ملت کو بدنام کیا۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں