اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کی قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ، جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں سیالکوٹ واقعے پر غور کیا گیا اور اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔