قادیانی جماعت برطانیہ کے رہنما اور برطانوی پارلیمینٹ کے رکن عمران خان قادیانی پر 15 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام

قادیانی جماعت برطانیہ کے رہنما اور برطانوی پارلیمینٹ کے رکن عمران خان قادیانی پر 15 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام مقدمے کی سماعت21مارچ 2022 کو کی جائے گی

عمران احمد خان قادیانی

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی کنزرویٹیو پارٹی کے رکن پارلیمینٹ عمران احمد خان جو کہ برطانیہ میں قادیانی جماعت کے اہم عہدے پر فائز ہیں ان پر 2008 میں 15 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس الزام کی وجہ سے عمران احمد خان قادیانی پر مقدمہ درج کرنے کے بعد مجسٹریٹ نے مقدمہ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مقدمہ کو سینٹرل کریمینل کورٹ میں بھیج دیا تھا تاہم ملزم کی طرف سے ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
مقدمہ کی آئندہ سماعت 21 مارچ 2022 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عمران احمد خان قادیانی 2019 میں قادیانی جماعت کی طرف سے پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی شائع ہونے والی رپورٹ سفوکیشن آف دی فیتھ فل کے محرک اور پاکستان کو عالمی سطح پر بد نام کرنے کی منظم مہم میں بھی پیش پیش رہے ہیں.

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے