ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد رہی اور مزید ایک ہزار 85 کیسز سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کیسز میں حالیہ اضافہ وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے باعث دیکھا جارہا ہے اور ملک میں تقریباً 3 ماہ بعد یومیہ مثبت کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 ہزار 585 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 85 کے نتائج مثبت آئے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے سبب زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی چیک کریں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ …