وفاقی حکومت نے خریف سیزن سے پہلے کسانوں کو رعایتی قیمت پر ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کھاد فراہم کرنے کے لیے سبسڈی میکانزم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس منصوبے پر وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد ہی عمل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کھاد جائزہ کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران ہوا جس کی صدارت وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کی۔
اس اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکوریٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں آنے والے خریف سیزن کے لیے ڈی اے پی کی طلب، دستیابی اور اس کے متبادل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔