پاکستان کی کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس اقدام پر حکومت پاکستان کی شدید تشویش اور مذمت سےآگاہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا اور زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا بھارت میں منفی دقیانوسی تصورات اور امتیازی سلوک جاری ہے، بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی پر گہری تشویش ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور …