’سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں جاری جنسی جرائم روکنے کیلئے اقدامات کرے‘

واشنگٹن: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف ہونے والے جنسی تشدد پر توجہ دے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سلامتی کونسل کی ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بحث میں جنگوں اور تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سیکیورٹی کونسل کی بحث میں مقبوضۃ کشمیر میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جاری جنسی تشدد پر کم ہی بات ہوتی ہے‘۔

’اس بات کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ زیادتی اور جنسی تشدد کو (اُس علاقے میں) جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے‘۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …