پاکستان کے ساتھ ‘دیرینہ’ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے ‘دیرینہ’ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن اسلام آباد میں حکومت کی تبدیلی پر کوئی تبصرہ کرنا پسند نہیں کرے گا۔

رپورٹ  کے مطابق شہباز شریف کے ملک کے بطور نئے وزیر اعظم انتخاب پر تبصرہ کرنے کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم پاکستان میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

رواں ہفتے عمران خان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخلی اور قائد حزب اختلاف کے نیا وزیراعظم بننے کے حوالے سے نشاندہی پر انہوں نے کہا کہ امریکا کی پاکستان کے اندرونی عمل پر کوئی پوزیشن نہیں ہے اور نہ ہی اس پر کوئی تبصرہ کرنا پسند کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے اور یہ مؤقف برقرار ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …