مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی انتقال کر گئے

کراچی:مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی 86 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر تھے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔

دوسری طرف وزیراعظم، صدر، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان، جسٹس ریٹائرڈ مولانا تقی عثمانی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، مولانا اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مفتی اعظم پاکستان صدر دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …