پنجاب اسمبلی میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی، قرآن ایکٹ ترمیمی بل منظور

لاہور:پنجاب اسمبلی میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی، قرآن ایکٹ کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیینؐ، یونیورسٹی اور قرآن ایکٹ کا بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، متفقہ طور پر بل کی منظوری پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کی جانب سے بل کی منظوری سے مثبت اور اچھا پیغام گیا ہے، تمام سرکاری و نجی سکولوں میں ایف اے تک ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے، اس ضمن میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دین دار طبقے کی دعا ہے کہ ہم دین کی خدمت کے کام کو جاری رکھیں، انشاءاللہ ہم اور ہماری نسلیں دین کی خدمت کے کام کو جاری و ساری رکھیں گی

اس اہم معاملے پر سینئر تجزیہ کار اور ایڈیٹر کے ٹی وی نیوز حسن رانا کا کہنا ہے کہ

خاتم النبیین یونی ورسٹی کے قیام کا اعلان انتہائی خوش آئیند ہے۔ وزیر اعلٰی پرویز الٰہی کی جانب سے اس سے پہلے بھی تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں خاص طور پر نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنا پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ہے

اس کے ساتھ ساتھ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ قادیانیوں کو پاکستان کے آئین و قانون کا مکمل پابند بنایا جائے اور قادیانی جماعت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری عالمی سازشوں کو بھی روکنے کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کی اشد ضرورت ہے

یہ اہم ویڈیوز بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …