اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: اوگرا نے 12 دن کی تاخیر سے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ایل این جی کی نئی مقرر کردہ قیمتیں ماہ جنوری کیلئے ہیں اوگرا ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …