کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی ہونےکا امکان

کراچی میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار نجی ادارےکے الیکٹرک  نے بجلی 10روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں جمع کرادی۔

کے الیکٹرک کی درخواست میں بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر  2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 30 جنوری کو ہوگی۔

مکمل منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب روپے سے زائدکا ریلیف ملےگا۔

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …