کوئٹہ کی شدید سردی میں گیس ناپید، جلانے والی لکڑیوں کے ریٹ بھی بڑھ گئے

کوئٹہ میں کڑاکےکی سردی  کے  دوران سوئی گیس پریشر کی عدم دستیابی کے ستائے لوگوں نے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے لکڑیوں کا استعمال شروع کر دیا۔

بلوچستان کے 35 اضلاع میں سے صرف 10 اضلاع کو سوئی گیس کی سہولت دستیاب ہے جن میں کوئٹہ، پشین، سبی، بولان ، قلات اور زیارت بھی شامل ہیں لیکن سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ان اضلاع میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے جس کے پیش نظر صارفین متبادل ذرائع کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔

جہاں سردیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر جاتا ہے وہاں  گھروں کو گرم رکھنے کے لیے لکڑیاں بطور ایندھن استعمال ہوتی ہیں۔

گھروں میں جلانے کے لیے لکڑی جو عام طور پر 1200 روپے من فروخت ہوتی ہے سردیوں میں 1600روپے من تک پہنچ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ  اب شہریوں کے لیے لکڑی کا استعمال بھی مشکل ہونے لگا  ہے۔

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …