اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
3 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 96 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھے۔ بیرونی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں 27جنوری تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 8 ارب 74 کروڑ ایک لاکھ70ہزار ڈالر رہے، 27جنوری تک کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر رہے۔
