انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قد ر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہوکر 268.50 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مجموعی طور پر 1.44 روپے سستا ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر 268 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …