کے ٹی وی کے تین سال مکمل ہونے پر کے ٹی وی میڈیا نیٹ ورک کے زیر اہتمام لاہور میں تحفظ ختم نبوت اور کے ٹی وی کا کردار کے عنوان سے سیمینار

(لاہور ، نمائندہ خصوصی) کے ٹی وی کے تین سال مکمل ہونے پر کے ٹی وی میڈیا نیٹ ورک کے زیر اہتمام لاہور میں تحفظ ختم نبوت اور کے ٹی وی کا کردار کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا


سیمینار میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا صاحب ۔پاکستان شریعت کونسل کے جنرل سیکٹری مولانا زاہد الراشدی صاحب،نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ صاحب،کے ٹی وی کے وائس پریذیڈینٹ محمد متین خالد صاحب، ریسرچ ہیڈ حقوق الناس ویلفئیر فاونڈیشن مولانا خاور رشید بٹ صاحب ،چیرمین ادارۃ المنتہیٰ خواجہ غلام دستگیر فاروقی صاحب،امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا مولانا نور محمد ہزاروی صاحب،نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور حضرت پیر رضوان نفیس صاحب ،جنرل سیکٹری جمعیت علماء اسلام لاہور حافظ نصیر احمد احرار صاحب، کے ٹی وی کے پریذیڈنٹ عبد الوارث گل صاحب،سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی حسن رانا صاحب، سابق قادیانی ڈاکٹر عامر منیر صاحب ایگزیکٹو ممبر کے ٹی وی مولانا محمد معین صاحب ،سینئر صحافی ڈاکٹر منصور ممتاز صاحب،سینئر میڈیا پرسن جہانزیب رانا صاحب
مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور مولانا عبد النعیم صاحب،ڈاکٹر فہید الحق سبحانی صاحب، ایڈوکیٹ ملک خالد مسعود صاحب،ایڈووکیٹ محمد نعیم صاحب،ایڈووکیٹ محمد قیس صاحب کے علاوہ دیگر سیاسی ، سماجی اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے کے ٹی وی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

پروگرام کا آغاز مولانا قاری عرفان صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا اور مولانا قاسم گجر صاحب نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا

پروگرام میں سینئر اینکر کے ٹی وی حسن رانا صاحب نے قادیانیوں کی میڈیا پر اسلام اور پاکستان دشمن سرگرمیوں اور قادیانی سازشوں کے تدارک کے حوالے سے کے ٹی وی کی جانب سے جاری کاوشوں پر خصوصی پریزینٹیشن پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر پیر طریقت حضرت پیر رضوان نفیس صاحب نے خصوصی دعا کروائی۔

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …