عیدکے بعدکاروبارکا پہلا روز، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

عیدکی تعطیلات ختم ہونےکے بعدکاروبار کے پہلے روز  پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 29 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 75 پیسےکا ہوگیا ہے۔

عیدکی تعطیلات سے قبل 20 اپریل کو کاروبار کے آخری روز انٹربینک میں  ڈالر 42 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 291 روپے 80 روپےکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …