سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا: پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں موبائل براڈ بینڈ سروس بحال ہے، انٹرنیٹ سروسز پر پابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی تاہم یوٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بک کی سروسز ابھی تک ڈاؤن ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز معطل کی گئی تھیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر پیغام میں ساابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا منصوبہ انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا، جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہا ہے کو پوری طرح بند کرنے کا ہے۔

یہ بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …