(نمائندہ خصوصی) دنیا پور میں اسلام سے متاثر ہونے والے شہزاد نامی شخص کے بعد اسکی بہن نے بھی قادیانیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا مفتی راشد مدنی اور خاتون کے بھائی شہزاد کی دعوت سے متاثر ہو کر قادیانی پرنسپل قدسیہ سلیم نے قادیانیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا۔
اس سے قبل اسلام قبول کرنے والی پرائیویٹ سکول کی پرنسپل قدسیہ سلیم کے بھائی شہزاد نے بھی چند ماہ قبل اسلام قبول کیا تھا۔
جامعہ سیدنا علی المرتضیٰؓ بستی اسلام پورہ،دنیا پور میں اسلام قبول کرنے والوں کےاعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفط ختم نبوت مولانا مفتی راشد مدنی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب پوری دنیا میں قادیانیت کا نام و نشان باقی نہیں رہے گہ کیونکہ بڑی تعداد میں دنیا بھر سے قادیانیوں کا قبول اسلام جاری ہے۔

نو مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی شہزاد جو چار ماہ قبل اسلام قبول کر چکا تھا وہ جب بھی اس کے گھر آتا تو اسے اسلام کی دعوت دیتا جس سے وہ بہت ذیادہ متاثر ہوئی ۔نو مسلمہ قدسیہ سلیم نے ارادہ ظاہر کیا کہ اب وہ تحفظ ختم نبوت کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ قادیانیوں میں دعوت اسلام کا کام بھی کریں گی۔
یہ اہم ویڈیوز بھی دیکھیں