پاکستان نے امریکا کو آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی

پاکستان نے امریکا کو آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات  ہوئی جس میں ڈونلڈ بلوم کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سفیر نے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور …