عید الاضحیٰ کس دن ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

کراچی: محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق عید الاضحیٰ 29 جون جمعرات کو ہونے اور 20 جون کو یکم ذوالحج ہونے کا امکان ہے، ذوالحج کا چاند 19 جون پیر 29 ذیقعد کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 18 جون کی شب 9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کے دوران غروب سورج 7 بج کر 24 منٹ، غروب قمر 8 بج کر 44 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

https://youtube.com/shorts/dujpmU2Zk1A
https://youtube.com/shorts/dyxnVU8J_oY

یہ بھی چیک کریں

بھارت: مولانا کلیم صدیقی کو NIA-ATS عدالت کی جانب سےعمر قید کی سزا سنائی گئی

بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف ظلم اور امتیازی سلوک میں اضافہ …