تھر پارکر،مٹھی میں قادیانی نیٹ ورک کی بڑی سازش کا انکشاف

(مٹھی ، تھر پارکر ) سول ہسپتال مٹھی، تھر پارکر کی انتظامیہ اور قادیانی جماعت کے زیر انتظام مٹھی،تھر پارکر میں چلنے والے بدنام زمانہ المہدی ہسپتال کے مابین مبینہ طور پر خفیہ ساز باز سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 اگست کو نوکوٹ کے رہائشی سلیم چانڈیو کو اپنے ایک مریض رشتہ دار کے ہمراہ علاج کی غرض سے مٹھی سول ہسپتال میں جانا ہوا جہاں ڈاکٹر نے مریض کو الڑا ساونڈ اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ تجویز کیے اور ساتھ میں یہ تاکید کی کہ یہ ٹیسٹ قادیانی جماعت کے زیر انتظام چلنے والے المہدی ہسپتال سے ہی کروائے جائیں جہاں ان ٹیسٹوں کے عوض مریضوں سے بھاری رقم بٹوری جا رہی ہے جبکہ کے ٹی وی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں تمام تر ضروری میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولیات موجود ہیں۔

اس واقعہ کے خلاف مریض کے ساتھ آنے والے نوکوٹ کے رہائشی سلیم چانڈیو نے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ویڈیو میں شدید احتجاج کیا۔سلیم چانڈیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب سول ہسپتال مٹھی کی انتظامیہ کو اس واقعہ سے متعلق آگاہ کیا تو انہوں نے ثبوت موجود ہونے کے باوجود متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا۔سلیم چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان ہیں جبکہ قادیانیوں کو آئین پاکستان میں غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے اور ہم قادیانی اداروں میں علاج نہیں کروانا چاہتے ہمیں سول ہسپتال مٹھی کی انتظامیہ کی جانب سے کیوں زبر دستی قادیانی اداروں میں علاج کروانے کے لیے بھیجا جا رہا ہے ؟

اس اہم معاملے پر سینئر تجزیہ کار حسن رانا کا کہنا ہے کہ

ہم نے کئی مواقع پر یہ دیکھا ہے کہ قادیانی نیٹ ورک مختلف فلاحی اداروں اور مختلف ناموں سے پسماندہ علاقوں میں فلاحی کاموں کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے قادیانیت کی تبلیغ کرتا ہے۔
تھر پارکر چونکہ ایک پسماندہ علاقہ ہے اسہی لیے قادیانی نیٹ ورک اور انکے سہولت کار نا صرف ان اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے سے قادیانی جماعت کو مالی فائدہ پہنچا رہے ہیں بلکہ سول ہسپتال مٹھی کی انتظامیہ اور المہدی ہسپتال کی ملی بھگت سے علاقے میں قادیانی جماعت کی منفی سرگرمیوں کو بھی فروغ مل رہا ہے.
حکومت سندھ اور متعلقہ اداروں کو اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نا صرف اس تمام تر معاملے کی شفاف انکوائری کروانے کی ضرورت ہے بلکہ اس واقعہ میں ملوث سول ہسپتال مٹھی میں موجود قادیانی سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ المہدی ہسپتال میں موجود غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی بھی اشد ضرورت ہے۔

یہ اہم ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …