پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی بھی ٹرپل سنچری مکمل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر  جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …