آزادکشمیر حکومت کا 7 ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانےکا اعلان

مظفرآباد: آزادکشمیر حکومت نے7 ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان  کردیا۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر  چوہدری انوار الحق نے 7 ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ  یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منائیں گے، قومی اسمبلی سے پہلے آزاد کشمیر اسمبلی نے ختم نبوت پر قرار داد منظور کی تھی، آج آزاد کشمیر کی قانون ساز  اسمبلی نے 7 ستمبر کو  یوم ختم نبوت منانےکی قرار داد منظور کی ہے۔

یہ اہم ویڈیوز بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …