Persecution and Inhumane Behavior Towards Ex-Ahmadis by Ahmadiyya Group
Persecution and Inhumane Behavior Towards Ex-Ahmadis by Ahmadiyya Group

قادیانی جماعت ( احمدیہ گروہ) کی جانب سے سابق قادیانیوں کے خلاف ظلم و ستم اور غیر انسانی رویہ

(رپورٹ) مختلف واقعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں قادیانی جماعت چھوڑ کر مسلمان ہونے والوں کے خلاف قادیانی جماعت (احمدیہ گروہ)ظلم و ستم کے منظم واقعات ا ور غیر انسانی کارروائیوں میں ملوث ہےجو کہ انسانی حقوق کے سنگین مسائل کو جنم دے رہا ہے۔

مختلف واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ قادیانی جماعت (احمدیہ گروہ) سابق قادیانیوں کو معاشرتی دباو کا شکار کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی ،نفسیاتی اور جنسی تشدد میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔ سابق قادیانیوں کی انکے اپنے گھروں سےجبری بے دخلی، جائدادوں سے محرومی ،بچوں کو چھیننے اور جھوٹے مقدمات جیسے سنگین نوعیت کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس میں احمدیہ گروہ کے عہدیداروں سمیت احمدیہ گروہ کے دیگر کارکن بھی ملوث رہے ہیں۔

سابق قادیانیوں کے ساتھ ظلم و جبر پر مشتمل یہ غیر انسانی واقعات نہ صرف بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ برابری ، عزت اور بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں کی بھی توہین ہیں۔

یہ ظلم و ستم نا صرف انفرادی افراد تک محدود ہے بلکہ منظر عام پر آنے والے اکثر واقعات میں ان سابق قادیانیوں کے مسلمان ہونے والے دیگر خاندان کے افراد کو بھی احمدیہ گروہ کے متشدد عناصر کی جانب سےظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متاثرہ افراد کی گواہیاں ظاہر کرتی ہیں کہ انہیں قادیانی جماعت (احمدیہ گروہ) کی جانب سے روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے ظلم و ستم پر مبنی واقعات پیش آنے کی اصل بڑی وجہ احمدیہ گروہ کو چھوڑ کر مسلمان ہو نا ہے۔

ظلم و ستم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے ان واقعات کو فوری طور پر روکنے کی اشد ضرورت ہے۔

بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو احمدیہ گروہ کی جانب سے سابق قادیانیوں پر کئے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور یقینی بنانا چاہیے کہ ان مظلوم سابق قادیانیوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور احمدیہ گروہ کے متشدد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی بھی کی جائے۔
یہ ظلم و ستم فوری توجہ کا متقاضی ہے تاکہ مزید مظالم کو روکا جا سکے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

13 دسمبر 2001کو بھارتی پارلیمنٹ پر جعلی حملہ ، پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارت کی ایک سازش تھی

اسلام آباد: 13 دسمبر 2001کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ بھارت کا ایک فالس فلیگ آپریشن …