سب میرین کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی ہے۔

پی ٹی اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل پاکستان کوبین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیمیں خرابی دورکرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور  پی ٹی اے کی جانب سے صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں تیار پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ آج خلا میں روانہ ہوگا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا …