انٹرنیٹ کی سست رفتاری برقرار، پی ٹی اے کا بینڈ وتھ بڑھانے کا عمل بھی رائیگاں

اسلام آباد: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری برقرار ہے جبکہ پی ٹی اے کا بینڈ وتھ بڑھانے کا عمل بھی رائیگاں ہوگیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بینڈ وتھ بڑھانے کے باوجود انٹر نیٹ رفتار تیز نہیں ہو گی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ رفتار بحال ہونے میں ابھی مزید کئی روز لگیں گے، واٹس ایپ ،فیس بک ،انسٹا گرام جیسی میٹا سروسز سستی کا شکار رہیں گی۔

دوسری جانب پی ٹی سی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ کم کرنے کیلئے بینڈ ویتھ میں اضافہ کردیا گیاجس کے باعث انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ بڑی حد تک حل ہوگیا۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پیک آورز کے دوران میٹا سروسز، فیس بک اور واٹس اپ پر سست روی کا سامنا رہے گا، پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل معاملے کو جلد حل کرلیں گے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں تیار پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ آج خلا میں روانہ ہوگا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا …