ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پلان شیئر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق پورٹ پر کنٹینرز کلیئرنس، سمگلڈ سامان آکشن، انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی، انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا، آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل ان تمام اقدامات پر پیشرفت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …