بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 22 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1 روپے 23 پیسے کمی کی گئی، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی فروری کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …