بچوں کو بہترتعلیم کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے ،فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہر بچے کو بہتر تعلیم کی فراہمی ہماری حکومت کا منشور ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 442ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ گزشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں 51 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

۔فردوس عاشق اعوا ن نے مزید کہاکہ مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی قوم سے کمٹمنٹ ہے

یہ بھی چیک کریں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ …