علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی،  جسے قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان کے اخباری جریدے کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ عاقل وزیر نامی ملزم قومی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے تقریباً ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے  بتائی جاتی ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پہنچ گئے

اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم …