امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر پیوتن کا مشترکہ مقاصد کے حصول میں پیشرفت کے لیے تعاون کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن کی جنیوا میں بدھ کے روز ملاقات ہوئی جس میں دونوں صدور نے مشترکہ طور پر ملاقات کو معنی خیز قرار دیا ہے۔

دونوں صدور کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ تناؤ سے بھرپور عرصے میں بھی مشترکہ مقاصد کے حصول میں پیش رفت کر سکتے ہیں۔

امریکی اور روسی صدور کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس اور امریکہ کے تعاون سےآپس میں تنازعات اور جوہری جنگ کے خدشے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں دونوں صدور نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جس میں جوہری ہتھیار ، سائبر سکیورٹی اور انسانی حقوق، وغیرہ بھی شامل تھے۔

یہ بھی چیک کریں

سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں دیکھا جائے گا؟

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہو گا جو پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے