صیہونی گروپ کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی فلسطینی مسلمان سراپا احتجاج

غزہ : بیت المقدس میں صیہونی گروپ کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی پر فلسطینی مسلمانوں کی طرف سے بھر پور احتجاج کیا گیا۔

نماز جمعہ کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ کے باہر احتجاج کیا ،صیہونی فورسز نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے برسائے، ربڑ کی گولیاں لگنے سے خواتین سمیت 47 مظاہرین زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس میں شدت پسند صیہونی یہودیوں نے اسرائیلی سرپرستی میں ریلی نکالی، دین اسلام کے خلاف توہین آمیز جملے کسنے پر فلسطینی سراپا احتجاج بن گئے۔۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور …