برطانوی رکن پارلیمینٹ عمران احمد خان قادیانی پر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کے رکن پارلیمینٹ عمران احمد خان جو کہ برطانیہ میں قادیانی جماعت کے اہم عہدے پر فائز ہیں ان پر 2008 میں 15 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے

جمعرات کو ہونے والی کیس کی سماعت کے دوران مجسٹریٹ کی عدالت نے مقدمہ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مقدمہ کو سینٹرل کریمینل کورٹ میں بھیج دیا ہے۔
ان الزامات کی وجہ سےکنزرویٹیو پارٹی نے عمران احمد خان قادیانی کو پارٹی عہدہ سے ہٹا دیا ہےتاہم وہ پارلیمینٹ کے اجلاس میں انفرادی حیثیت میں شرکت کر سکیں گے۔
اس کیس کے بارے میں حکومتی وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس کی تفتیش سے حاصل کردہ شواہد کو مدنطر رکھتے ہوئے ان پر یہ چارج لگایا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور …