کورونا کیسز میں کمی پرسندھ میں پرائمری سکول اور درگاہیں کھولنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت  نے کورونا کیسز میں کمی پر  پرائمری اسکول 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ درگاہیں، امیوزمنٹ  پارکس اور انڈورجمز 28 جون کو کھولے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کے ساتھ ساتھ صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، پارلیامینٹری سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، اے سی ایس ہوم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی کراچی، صوبائی سیکریٹری حسن نقوی، احمد بخش ناریجو، ریاض الدین، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر سجاد اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیصی کی شرح 3.9 ہوگئی ہے اور کیسز میں کمی ہور ہی ہے۔ کراچی میں تشخیصی شرح 8.08 اور حیدرآباد میں 4.3 فیصد ہے۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کراچی شرح 14 فیصد، جنوبی میں 10 فیصد کیسز آئے ہیں۔کراچی سینٹرل 9 فیصد، غربی 8 فیصد، ملیر 7 فیصد ، کورنگی 7 فیصد اور سکھر 7 فیصد کیسز درج ہوئے ہیں

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک عوام ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے۔ ابھی ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیں۔ویکسین کی کمی کے باعث سے کل ویکسینین پر چھٹی ہوگی ۔

یہ بھی چیک کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پہنچ گئے

اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم …