سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں دیکھا جائے گا؟

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہو گا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

سورج گرہن کا آغازآج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا اور  رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

بھارت: مولانا کلیم صدیقی کو NIA-ATS عدالت کی جانب سےعمر قید کی سزا سنائی گئی

بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف ظلم اور امتیازی سلوک میں اضافہ …