سویڈن اور ڈنمارک کا مذہبی کتابوں کی بے حرمتی روکنے پر غور

سویڈن اور ڈنمارک نے سکیورٹی خدشات بڑھنے پر مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور شروع کردیا۔

ڈینش وزارت خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں ہونے والا احتجاج انتہائی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے حکومت ایسا قانونی راستہ تلاش کر رہی ہے جس سے نہ آزادی اظہار متاثر ہو اور نہ ہی دوسرے ملکوں یا ثقافتوں کی بے عزتی ہو۔ 

سوئڈش وزیراعظم کے مطابق معاملے کے حل کے لیے وہ ڈینش وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب اور عراق کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس آج ہورہا ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوئڈن اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذرآتش کرنے کے واقعات پیش آئے تھے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں دیکھا جائے گا؟

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہو گا جو پاکستان …