کولمبو: سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سری لنکن شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف فراہم کریں گے۔
سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
سری لنکن وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے عوام پر امید ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے.