اسلام قبول کرنے پر سزا کا نیا مجوزہ بل ؟

تحریر: مفتی خاور رشید بٹ

انچارج سیرت سیکشن حقوق الناس ویلفیئر فاونڈیشن

مجوزہ بل کے مطابق 18سال سے کم عمر افراد اسلام قبول نہیں کر سکتے، اگر کوئی کرتا ہے تو یہ قانوناً جرم ہے ۔
18سال سے زائد عمر کے لوگ جو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں وہ سیشن جج کو درخواست دیں گے ۔
درخواست دینے کے بعد 90 روز سیشن جج کی نگرانی میں مختلف مذاہب کا مطالعہ کروایا جائے گا، پھر دوبارہ اپنی رضا مندی بتائیں گے۔
اس کے بعد اس سے پوچھا جائے گا اگر وہ اسلام قبول کرنے سے انکار کرے تو اسلام قبول کروانے والے لوگوں کے خلاف فوراً جبری تبدیلی مذہب کا مقدمہ درج ، کئی سال قید،/جرمانہ کیا جائے گا۔
اس بل کی شرعی حیثیت بالکل صفر ہے کیونکہ اس کے پا س ہونے کی صورت میں مسلمان حکومت یہ تسلیم کرے گی کہ سید الاولین والآخرین امام الانبیاء والمتقین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے بھی ( نعوذ باللہ) یہ جرم کیا کیونکہ سید نا علی رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا ان کی عمر محض 10 سال تھی ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عمر کیا تھی؟دیگر بنات النبی کی عمریں دیکھ لیں جلیل القدر صحابہ کئی ایسے ہیں جنہوں نے 18 سال سے قبل اسلام قبول کیا ۔ کسی کو تقابل ادیان کا مطالعہ نہیں کروایا گیا اور نہ ہی ان کے اسلام کو شک کی نگاہ سے دیکھا گیا ۔
یہ بل دراصل توہین رسالت ، توہین اہل بیت اور توہین صحابہ اور توہین اسلام پر مبنی ہے سیدھی بات ہے ۔ اس بل کے ذریعے غیر مسلم آقاؤں کو خوش کرنا مقصود ہے ورنہ کیا وجہ ہے کہ اسلام قبول کرنے والے ہزاروں نو مسلم ،تنگی تکلیف تو برداشت کر لیتے ہیں لیکن واپس اپنے مذہب میں جانا پسند نہیں کرتے حالانکہ ان کو کئی طرح کی مراعات کا لالچ بھی دیا جاتا ہے۔
درحقیقت یہ بل اسلام قبول کرنے سے جبری روکنے کا ہے،کیونکہ کونسا جج ہے جو تقابل ادیان کا ماہر ہے؟ اور اسکی نگرانی یہ کام ہو سکے؟
لامحالہ کسی این جی اوز کو یہ نومسلم دے دیا جائے گا اور 90دن تک اسکی برین واشنگ کی جائے گی، اس کے نتیجے میں انکار کر دیا تو جس مسلمان سے متاثر ہو کر اس نے اسلام قبول کیا تھا وہ پھنس جائے گا صحابہ جیسا ایمان تو ہمارا ہے نہیں
لہذا مبلغین اسلام اور دیگر لوگ دبک کر بیٹھ جائیں گے،اور غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے سے گریز کریں گے
ایسے بل لانے والے اور پاس کرنے والے یاد رکھیں، بہت سے اسلام دشمن آئے جنھوں نے اس چراغ کو بجھانے کی کوشش کی لیکن خود مٹ گئے اور اسلام باقی ہے یہ بھی مٹ جائیں گے اور اسلام باقی رہے گا ان شآء اللہ

(نوٹ) ادارے کا کالم نویس کی رائے سے متقق ہونا ضروری نہیں

یہ ویڈیو بھی دیکھیں امریکی خاتون نے اسلام قبول کیوں کیا

یہ بھی چیک کریں

ایس سی او سمٹ: چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آج پاکستان آمد

اسلام آباد: ایس سی او سمٹ کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد …