Ktv News

اس سال حج قرعہ اندازی نہیں ہوگی‘: وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کردیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس سال قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72 ہزار  869 درخواست دہندگان کو حج پر بھیجا جائے گا اور اس حوالے سے قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 72 ہزار 869 افراد نے مجموعی طور پر حج پر جانے کیلئے …

Read More »

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، رابطہ سڑکیں متاثر

اسلام آباد: شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ مختلف برساتی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، بارش سے گندم، خربوزے، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ہرنائی …

Read More »

چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ہول سیل بازار میں چینی 120 روپے کلو ہوگئی

چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور دو روز میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ہول سیلز مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل بازار میں ایک کلو چینی 120 روپے کی ہوگئی۔ ہول سیلزمارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ 2 دن میں چینی کی …

Read More »

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، منگل کو بھی ہونے کا امکان

لاہور: ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ کئی مقامات پر مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان …

Read More »

اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی خبروں پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت …

Read More »

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، نیپرا نے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی اور اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ نیپرا نے بجلی صارفین …

Read More »

ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی راہ ہموار، ای سی سی نے منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائیر پورٹس کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کیلئے عالمی بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو مشیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ، کے پی اور فاٹا میں مختلف ترقیاتی اسکمیوں …

Read More »

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار  چڑھاؤ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا تخمینہ ہےکہ ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا …

Read More »

روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی: ذرائع

اسلام آباد: ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ روس سے جلد سستا تیل پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی ہے، خام تیل …

Read More »

سونے کی قیمت میں آج پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 4 ہزار 600 روپے …

Read More »