Ktv News

نیشنل گرڈ میں خرابی سے ملک کے بڑے حصے میں بجلی کا بریک ڈاؤن

نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے جب کہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا …

Read More »

خرم دستگیر نے بجلی کی قیمت میں بھی کمی لانے کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے، تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کیلئے تحفہ ہے، دسمبر میں تھرکول سے بجلی کی پیداوار 1320 میگاواٹ اور آئندہ سال موسم گرما تک 2640 میگاواٹ …

Read More »

بھارتی وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر حل کرنے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کاگجرات جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق دیا گیا بیان مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی وزیراعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ اس نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا ہے، بھارتی وزیراعظم …

Read More »

اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش سستی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی

اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش سستی اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ شماریات نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ کے ریٹ جاری کردیے جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں  اشیاء سستی اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپردال مسور اوپن مارکیٹ کی نسبت 11 …

Read More »

ٹماٹر اور پیاز سمیت 17 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 29.44 فیصد ہوگئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافے کے بعد 29.44 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش میں ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے …

Read More »

ڈالر نیچے جارہا ہے، اب ملکی معیشت بہتر ہوگی: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت میں بہتری کی امید کا اظہار کیا ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاست کے نام پر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، میرےخلاف کوئی فائلیں نہیں تھیں کہ کیس بنادیتے، پاناما میں …

Read More »

امریکی ڈالر مزید 2.19 روپے پیسے سستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔ کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 19 پیسے …

Read More »

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 4 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ …

Read More »

بجلی بلوں میں ایسے ٹیکسز بھی ہیں جنکا صارف کی کھپت سے کوئی تعلق ہی نہیں: نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اسٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ میں کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ایسے سرچارج بھی ہیں جن کا صارف کی بجلی کھپت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاور سیکٹر سے متعلق نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2022 میں بتایا گیا ہے کہ …

Read More »

پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

اگلے ماہ سے پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 14روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی …

Read More »